VAGINAL DISCHARGE

VAGINAL DISCHARGE

VAGINAL DISCHARGE

ویجائنہ سے ڈسچارج (اخراج)
VAGINAL DISCHARGE

عورتوں میں ویجائنہ سے ڈسچارج کئی قسم کی انفیکشنز کی وجہ سے ہو سکتا ہے
کئی بار ڈسچارج کے ساتھ ساتھ ویجائنہ میں جلن اور علی بھی ہوتی ہے۔ ویجائنہ سے
چارج سرویکس کی انفیکشنز اور پیلوک انفلے میٹری ڈیزیز (P.LD) میں بھی ہو سکتا
ہے لیکن یہاں صرف ویجائنہ کی انفیکشنز کے بارے میں ذکر کیا جاۓ گا۔
ویجائنہ میں انفیکشن مندرجہ ذیل قسم کی ہو سکتی ہے۔

1 کین ڈیڈاۓ سس
Candidiasis

2۔- ٹیکو موٹائ سس
Trichomoniasis

3- گارڈنیریلا ویجی نیلس
Gardnerella Vaginalis

4- گانوریا (سوزاک)
TRICHOMONIASIS

5- بریزسمپلیکس
Herpes Simplex

6-کلے میڈیا ٹریکو میٹس
Chlamydia Trachomatus

7- سی نائیل ایٹرونک ویجی نائی
ٹس
Senile Atrophic Vaginitis.

8- کین ڈیڈاۓ سس
Candidiasis

1 – Candida Albicans

یہ انفیکشن فنگس ”کین ڈیڈا اپبلی کینز کی وجہ سے
ہوتی ہے۔ یہ انفیکشن عورتوں میں بہت عام ہے۔ عورتوں کو جسم میں ہارمونز کی
تبدیلیوں کی وجہ سے حمل کے دوران، برتھ کنٹرول پلز کے استعمال سے یہ انفیکشن ہو
سکتی ہے۔ اینٹی بائیوٹکس اور سٹی رائیڈ ڈرگز کے استعمال کرنے کے دوران بھی یہ

رہتی ہے۔
انفیکشن ہو سکتی ہے۔ جن عورتوں کو زیابیطس شگر ہو ان کو یہ انفیکشن عام ہی ہوتی
اس میں عورت کو ویجائنہ کے باہر والے حصے میں جلن اور کھجلی محسوس ہوتی
ہے۔ اندر سے رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے جو کہ سفید دہی کی طرح ہوتی ہے اور
تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ اردگرد کی ٹشوز سوچ جاتی ہیں۔
سفید سفید باریک ٹکڑے باہر نکلتے رہتے ہیں۔ پیشاب کرتے ہوئے جلن ہوتی ہے اور
اس رطوبت کی خاص سلائیڈ بنا کر اس فنگس کو خوردبین سے دیکھا جا سکتا ہے اور
اس کے کلچرز بھی کیے جا سکتے
ہیں۔

2- ٹیکو موٹائ سس
Trichomoniasis

یہ انفیکشن عورتوں میں بہت عام ہے۔ اس میں ویجائنہ سے پتلا سبز اور گرے
(Gray) رنگ کا بڈیو دار پانی نکلتا رہتا ہے جس میں جھاگ بنی ہوتی ہے۔
اس انفیکشن کی موجودگی میں کئی بار پیشاب کی نالی میں بھی انفیکشن ہو جاتی ہے
جس کی وجہ سے پیشاب جلن اور درد کے ساتھ آتا ہے۔
ویجائنہ کی اندرونی ٹشوز میں سوجن ہوئی ہوتی ہے۔ اس رطوبت کی خاص سلائیڈ
بنا کر خوردبین سے معائنہ کیا جائے تو ٹریکو مونس نظر آتے ہیں۔

3- گارڈ نیریلا ویجی نیلس GARDNERELLA VAGINALIS

اس انفیکشن میں بھی ویجائنہ سے بدبو دار رطوبت ڈسچارج ہوتی رہتی ہے لیکن
اس میں جھاگ نہیں ملی ہوتی۔ پیشاب بھی جلن اور تکلیف سے آتا ہے۔ خارش بھی
ہوتی ہے۔ یہ انفیکشن بھی عورتوں میں بہت عام ہے۔ اس رطوبت کی خاص سلائیڈ بنا کر
معائینہ کرنے پر ان بیکٹیریا کو
دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔

4- گانوریا (سوزاک)
TRICHOMONIASIS
GONORRHEA

یہ انفیکشن جنسی تعلقات کے ذریعے پھیلتی ہے۔ مریض کو پیشاب بڑی تکلیف
سے آتا ہے۔ بخار چڑھتا ہے۔ پیلوس کے اندر درد محسوس ہوتا ہے۔ چلتے پھرتے درد
اور بڑھ جاتا ہے۔ ویجائنہ سے پہلی قسم کی رطوبت ڈسچارج ہوتی ہے۔ سرویکس میں
بھی انفیکشن اردگرد پیلوس کی نشوز اور ریکٹم تک بھی پھیل جاتی ہے۔ مریضہ کو
ماہواری کے اردگرد علامات اور بھی بڑھ جاتی ہیں۔
ویجائنہ سے ڈسچارج ہونے والی رطوبت کی گرام مشین سے سلائیڈ بنا کر خوردبین
کے نیچے معائنہ کرنے پر بیکٹیریا کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے کلچرز بھی کیے جا سکتے

5- بریزسمپلیکس
Herpes Simplex

اس انفیکشن کے ہونے کو جینی ٹل ہر پیز(Genital Herpes) بھی کہتے ہیں۔ یہ
بریزسمپلیکس وائرس ٹائپ ii کی انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ویجائنہ اور باہر کے
حصوں میں سخت سوجن ہو جاتی ہے اور درد ہوتا ہے۔ ان جگہوں کے اوپر چھوٹے
چھوٹے چھالے نکل آتے ہیں۔ جو کہ ایک ہفتے کے بعد پھٹ کر زخموں کی شکل اختیار
ر لیتے ہیں۔ جن میں سخت درد ہوتا ہے۔ بخار بھی پڑھ سکتا ہے۔ اردگرد گرائن میں
مت نوڈز بھی سوج کر بڑے ہو جاتے ہیں۔ یہ زخم تقریبا 7 سے 10 دنوں تک رہتے
ہیں جس کے بعد ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ مریضہ کو ویجائنہ کی باہر والی ٹشوز میں سخت درد
ہوتا ہے۔ پیشاب کرتے ہوۓ بھی شدید درد ہوتا ہے۔
اس طرح کے اٹیکس بار بار ہو سکتے ہیں۔

6-کلے میڈیا ٹریکو میٹس
Chlamydia Trachomatus

ویجائنہ میں انفیکشن
کرنے کا باعث بنتا ہے۔ یہ انفیکشن جنسی تعلقات کے ذریعے پھیلتی ہے اور عورتوں میں
عام ہے۔ پیشاب کی نالی میں بھی انفلے میشن ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے پیشاب
آتے ہوۓ درد ہوتا ہے اور جلن محسوس ہوتی ہے۔ سردیس میں بھی انفیکشن ہو جاتی
ہے اور سرویس سے رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے۔ عورتوں کا پیلوس کا معائنہ کرنے
سخت درد ہوتا ہے۔
کلے میڈیا کی انفیکشن کا خاص ٹیسٹ کرکے پتا چلایا جا سکتا ہے۔

7- سی نائیل ایٹرونک ویجی نائی
ٹس
Senile Atrophic Vaginitis

بوڑھی عورتوں میں، جسم میں ایسٹروجن ہارمون کی کمی کی وجہ سے ویجائنہ کی
دیواروں اور ٹشوز میں تبدیلیاں آ جاتی ہیں۔ ویجائنہ کی ٹشوز پلی ہو کر سکڑ جاتی ہیں۔
ایسی عورتوں کو کئی بار ویجائنہ میں خارش ہو جاتی ہے اور پہلے رنگ کی رطوبت خارج
ہو سکتی ہیں۔

8- کین ڈیڈاۓ سس
Candidiasis
لیبارٹری ٹیسٹ

ویجائنہ کی سلائیڈ کا معائنہ کرنے پر اور کلچرز کرنے پر اصل انفیکشن کا پتا
چل سکتا ہے۔ جس کا مناسب علاج کیا جا سکتا ہے۔
عورتوں کی سپیشلسٹ ڈاکٹر سے اندرونی معائنہ کروانا چاہیے۔
انفیکشن اندر تک پھیل کر کئی طرح کی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے۔