Khwab Mein Soor Dekhna

Khwab Mein Soor Dekhna

خوک (سور)حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ کا فرمان ہے کہ خواب میں
سور تونگر مرد ہے، بہت ہی زیادہ قوت والا لیکن بے خیر ہے اور یہ  اگر دیکھے کہ
سوروں کو ایک جگہ میں نگاہ میں رکھا ہوا ہے اور ان کو رہا نہیں کرتا ہے تاکہ وہ باغ نہ جاۓ تو
دلیل کہ بہت زیادہ مال دولت
جمع کرے گا۔

Khwab Mein Suar Ka Bacha Dekhna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ کا فرمان ہے کہ خواب میں سور کی حفاظت
دنیا داری کے لئے نیک ہے اور دینداروں کے لئے بد ترین ہے اور سور کاچھوٹا بچہ خواب میں غم کی دلیل 
ہے اور اگر یہ دیکھے کہ وہ سور یعنی خنزیر کھاتا  ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیاج کھاتا ہے

Khwab Mein Soor Dekhna Kaisa

اگر دیکھے کہ
سوروں کو جگہ بہ جگہ لئے پھرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دنیا کے حال احوال اچھے ہوں گے اور
اس کی آخرت کے احوال بے حد  برے ہوں گے اور اگر یہ دیکھے کہ سوروں کے درمیان پھرتا ہے
تو دلیل ہے کہ جو وہ حرام کا مال جمع کیا ہوا ہے اس سےخوش ہو گا۔

Khwab Mein Soor Dekhna Aur Dhood Peena

اور کہتے ہیں کہ خواب میں مادہ سور کا دودھ پینا غم مصیبت اور پرشانی ہے اور اگر
یہ دیکھے کہ سوروں کے درمیان بیٹھا ہوا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ دشمن پر غالب آۓ اور اگر یہ دیکھے کہ
سور اس کے پیچھےکی جانب سے آیا ہے اور اس کے چہرے کے سامنے سے باہر چلا گیا ہے تو دلیل ہے کہ
اس کی ناپاک اور گندی مراد پوری ہو گی

Khwab Mein Soor Ka Ghost Khana

اگر یہ دیکھے کہ سور یعنی خنزیر کا گوشت اس کے پاس ہے یا کسی نے بھی
اس کو دیا ہے تو اس خواب کا مطلب ہے کہ مال حرام حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ وہ سوروں میں رہ رہا ہے دلیل
ہے کہ بد دین اور بے حد برا ترین اور بد فعل لوگوں سے واسطہ پڑے گا۔

Khwab Mein Soor Dekhna Ki Tabeer

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ کا فرمان ہے اگر دیکھتا ہے کہ سور یعنی خنزیر کے ساتھ جنگل
میں جنگ کیا ہے تو دلیل ہے کہ ظالم اور کمینہ آدمی کے ساتھ اس کا لڑے گا اور اگر یہ دیکھے

کہ اس کے پاس خنزیر کے بال یا ہڈی ہے تو دلیل ہے کہ مال حرام حاصل کرے گا۔