Khwab Mein Phool Dekhna

Khwab Mein Phool Dekhna

گل (پھول) حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ کا فرمان ہے کہ خواب میں
پھول کا حکم دو قسم پر ہے ایک درخت پر پھول کا ہونا اور دوسرے بے
درخت کے ہونا اور جس پھول کے لئے پتا نہیں ہے اس کا دیکھنا صاحب خواب کے غم و
اندوہ پر دلیل ہے

Khwab Mein Red Rose Dekhna

اور اگر سرخ رنگ کا پھول کوئی اس کے موسم میں درخت پر آگا ہوا دیکھے دلیل ہے کہ
اس کے بیٹے ہو گے اور وقت پر نہ دیکھے تو بیٹے یعنی فرزند کی وجہ سے مصیبت میں پھنسے گا ۔
اور خواب میں پھول کا درخت سردار اور بات بولنے والا شخص ہے

Khwab Mein Zard Phool Dekhna

زرد پھول
درخت سوداگر عورت حاجت پوری کرنے والی ہے اور سفید پھول کا درخت عزت اور
مرتبے اور دولت پر دلیل ہے اور اگر اپنے گھر میں پھول کا درخت دیکھے دلیل ہے کہ کسی

دختر کا نکاح میں لائے گا اور اگر اپنے گھر میں گل صد برگ کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ فرزند کے
سبب سے خوش ہو گا۔ اور اگر کئی طرح کے پھول کھلے ہوۓ دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنے
خویشوں اور اہل بیت سے خوش بہت ہو گا اور اگر درخت گل کی جڑ زمین سے اگی ہوئی دیکھے ہے
دلیل ہے کہ اس کے گھر کے فرد سست ہوں گے ۔

Khwab Mein Phool Dena

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ کا فرمان ہے کہ خواب میں پھول کم ہمت
اور بری نیت رکھنے والا شخص ہے جو کسی سے وفا نہیں کر سکتا ہے اور اگر دیکھے کہ کسی کو پھول دیتا ہے یا
ہاتھ سے پھول گرتا ہے دلیل ہے کہ ایسے بے وفا شخص کی صحبت سے دور ہو گا۔
حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالی علیہ کا فرمان ہے کہ خواب میں پھول خط
ہے جو جانے انجانے سے اس کو ملے گا اور
یا نامعلوم شخص آۓ گا۔

Khwab Mein Phool Dekhna Ki Tabeer

حضرت جعفر صادق نے فرمایا ہے کہ پھول کا خواب میں دیکھنا 6 وجہ پر ہے ۔

(۱)فرزند

(۲) دوست

(۳) کم ہمت مرد

(۴) کنیر

(۵) غلام

(۲) غائب کا خ۔