Khwab Mein Hathi Dekhna

Khwab Mein Hathi Dekhna

پیل (فیل) ہاتھی حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ کا فرمان ہے کہ کہ بعض اہل
تعبیر کہتے ہیں کہ رات اور دن میں خواب کے اندر سواۓ ہاتھی
کے کچھ فرق نہیں ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ ہاتھی پر بیٹھا ہے

تو اسکا مطلب ہے کہ نابکار
عورت کرے گا۔ اور اگر یہ خواب دن کو دیکھے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا کنیر
کو فروخت کرے گا۔

Khwab Mein Hathi ko Marna

اور اگر دیکھے کہ ہاتھی کو جان سے مارا ہے دلیل ہے کہ اس کے
ہاتھ سے کوئی بادشاہ مارا جائے گا یا کسی مضبوط قلعہ کو فتح کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ ہاتھی نے اپنا پاؤں اس کے سر کے اوپر رکھ دیا ہے اور اس کو مار دیا ہے تو
اس خواب کا مطلب ہے کہ اس کی موت بہت قریب ہے۔ اور اس کا حال برا ہو گا اور اگر دیکھتا ہے کہ کسی کے
ہاتھی کے سر پر بیٹھا ہے

دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کی خدمت سے کسی اور کی
خدمت میں جاۓ گا۔

Khwab Mein Hathi Pay Beathna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ کا فرمان ہے اگر کوئی خواب میں
دیکھے کہ ہاتھی پر بیٹھا ہے اور ہاتھی اس کے کہنے میں ہے اور مطیع ہے تو دلیل ہے کہ عجم
کا بادشاہ ہو گا۔

Khwab Mein Hathi Ka Ghost Khana

اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ ہاتھی کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس قدر عجم
کے بادشاہ سے مال و نعمت پاۓ گا۔ اور اگر دیکھے

کہ ہاتھی کی ہڈیاں یا ہاتھی کا کچھ چمڑا اس کے
پاس ہے تو بھی یہی تعبیر ہے کہ اس کو بادشاہ سے دولت پیسہ ملے گا۔

اور اگر دیکھتا ہے کہ لڑائی کے وقت اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بڑے دشمن کو
مغلوب کرے گا اور اس قول پر اصحاب فیل کے قصے کو دلیل میں لاۓ ہیں۔

Khwab Mein Hathi Se Girna

اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہاتھی سے نیچے گرا ہے دلیل ہے کہ سخت بلا
پریشانی میں گرفتار ہو گا اور اگر دیکھے کہ لڑائی میں ہاتھی سے گرا اور مر گیا ہے دلیل ہے کہ اس
ملک کا بادشاہ مرے جاۓ گا۔

Khwab Mein Hathi Dekhna

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ کا فرمان ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ
تماشے کے لئے ہاتھی پر بیٹھا ہے اور وہ ہاتھی اس پر قادر ہے تو دلیل ہے کہ عجمی عورت
سے نکاح کرے گا اور اس کے بس میں ہو گا اور اگر اس کے خلاف ہاتھی کو دیکھے تو وہ خود
عورت پر قادر ہو گا۔

اور اگر دیکھے کہ ہاتھی پر ہتھیار لگے ہیں اور اس کو شہر شہر لئے پھرتا ہے تو دلیل ہے
کہ اس ملک کی سلطنت پر کسی اور سلطنت کا بادشاہ گرے گا۔ یہاں تک کہ اس کو ہلاک
کرے گا۔

Khwab Mein Hathi Ka Dekhna Ki 6 Waja

حضرت جعفر صادق کا فرمان ہے کہ خواب میں ہاتھی کا دیکھنا 6 وجہ پر ہے ۔

اول عجم کا بادشاہ۔

دوم مرد غلام

سوم مرد مکار

چهارم مرد باقوت اور بارعب

پنجم حاسد

ششم ظالم خونخوار مرد۔