Khwab Mein Barish Dekhna
Khwab mein Barish Dekhna
ب (بارش) حضرت دانیال علیہ السلام کا فرمان ہے کہ بارش دیکھنا خواب میں حق
تعالی کی طرف سے بندوں پر بے پناہ رحمت اور بے حد برکت ہے ۔ جب بھی بارش
ہو اور سب اس جگہ پہنچے ۔ فرمان حق تعالی ہے: وهو الذي ينزل الغيث من بعد ما قنطواو
ينشر رحمته بے شک (اس کی ذات پاک ہے جو نا امیدی کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی
رحمت کو پھیلاتا ہے۔
Khwab Mein Barish Ka Mousam Dekhna
بارش کا وقت پر ہونا بہت ہی بہتر ہے خاص کر جب لوگوں کا دل ہو بارش ہو تو نہایت
نیک ہے لیکن اگر خاص سخت بارش صرف اپنے گھر مکان میں دیکھے کہ اس کے سوا اور کہیں
نہیں بری ہے تو اہل خاندان پر دکھ اور بیماری کی دلیل ہے
Khwab Mein Ahista Barish Hona
اور اگر دیکھے کہ بارش آرام آرام سے ہو رہی ہے تو اہل خاندان پر خیر اور برکت کی دلیل ہے۔
اور اگر دیکھے کہ سال کے شروع میں یا اول ماه بارش برس رہی ہے دلیل ہے کہ اس سال
اور اس ماہ میں نعمت بہت زیادہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ بارش سخت اور کالی ہے تو دلیل
بیماری ہونے پر ہے اس میں ہلاک ہو جاۓ گا۔
Khwab Mein Teez Barish Hona
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ کا فرمان ہے ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں
سخت ترین بارش دیکھے کہ اپنے وقت پر ہوئی ہے دلیل ہے کہ ان دنوں میں دکھ رنج و بلا کا لشکر
آۓ گا۔
Khwab Mein Barish Ke Pani Se Wuzu Karna
اور اگر دیکھے کہ آپ باراں سے مسخ کرتا ہے تو اس امر عمر لمبی ہونے کی دلیل ہے کہ خوف و غم دکھ سے امن میں رہے گا۔
Khwab Mein Barish Se Sar Geela Hona
اور اگر خواب میں دیکھتا ہے کہ بارش اس کے سر پر برس پڑتی ہے تو اس کا مطلب ہے ہے کہ وہ سفر کو
جاۓ گا اور خیر کے ساتھ واپس آۓ گا
Khwab Mein Barish Ka Tofan ana
خواب میں بارش لوگوں کے سروں پر ہو رہی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں خدانخواستہ ناگہانی موت یا مصیبت آئے گی اور اگر
دیکھے کہ بارش کے ہر ایک قطرے سے آواز آتی ہے دلیل ہے کہ اس کے مرتبے اور
عزت کی اور زیادہ ہوگی۔
اور اگر دیکھتا ہے کہ بارش کے پانی کے ساتھ وضو کرتا ہے تو دلیل ہے کہ خوف اور
دہشت سے امن اور خیر میں ہو گا
Khwab Mein Teez Barish Hona
اور اگر دیکھے کہ بہت زیادہ بارش ہو رہی ہے اور
ہر جگہ پانی جاری ہو گیا ہیں اور اس کو نقصان اور تکلیف نہیں پہنچا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ملک کا بادشاہ سختی
کرے گا اور خواب دیکھنے والا اس کے نقصان سے حفظ و امان رہے گا اور اگر دیکھے کہ ان ندی نالوں سے
گزر نہیں ہو سکتا ہے دلیل ہے کہ حکمران کی شرارت بازی کو اپنے آپ سے دور کرے گا۔
اور اگر یہ دیکھے کہ پانی ہوا سے بارش کی طرح آتا ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالی کا
عذاب اور بیماری اس جگہ ظاہر ہوگی۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ کا فرمان ہے کہ اگر بارش کی جگہ آسمان سے شہد کو برستا ہوا
دیکھے دلیل ہے کہ نعمت اور غنیمت اس ملک میں بہت ہوگی اور جو چیز کہ آسمان سے
برستی ہوئی دیکھے تو اس کی تاویل اس چیز کی جنس یعنی جسم سے ہے
Khwab Mein Barish Ka Pani Peena
اور اگر دیکھے کہ بارش کا پانی
پیتا ہے اور وہ پانی صاف ستھرا ہے دلیل ہے کہ اس کو اس قدر فائدہ اور سکون پہنچے
گا اور اگر دیکھے کہ بارش کا پانی کالا اور بے بد مزہ ہے تو اس خواب کا مطلب ہے کہ اس پر بیماری تکلیف آئے گی۔
Khwab Mein Barish Dekhna
حضرت جعفر صادق نے نے فرمایا ہے کہ خواب میں بارش کا دیکھنا 12 وجہ پر ہے۔
اول: رحمت۔
دوم: برکت ۔
سوم: فریاد چاہنا۔
چہارم: رنج و بیاری۔
پنجم: بلا۔ ششم: لڑائی۔
ہفتم : خون بہانا۔
ہشتم: فتنہ ۔
نہم: قحط ۔
دہم: امان پانا۔
یا زدہم کفر۔
دواز دہم: جھوٹ ۔