khwab mein AAG ki pooja karna

khwab mein AAG ki pooja karna

آتش پرستیدن (آگ کا پوجنا) حضرت دانیال علیہ السلام کا فرمان ہے کہ اگر
کوئی شخص خواب میں یہ دیکھتا ہے کہ آگ کو پوجا کرتا ہے تو اس امر ہونے کی دلیل ہے کہ ظالم انسان کو سجدہ کرے گا اور اس کی خدمت اور کام میں
مصروف ہو گا اور اس کو راضی بھی نہ کر سکے گا

Khwab Mein agg Ko Sajda Karna

اور خواب میں اگر دیکھے کہ تندور یا آگ یا کسی اور چیز کو سجدہ کرتا
ہے تو اس کا مطلب ہے کہ عورتوں کی خدمت کرے گا اور اگر یہ دیکھے کہ آگ کی پوجا اور
بوسہ دیتا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ کا مخبر ہو گا۔

اگر دیکھے کہ آگ میں ڈوبا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت کرے گا۔ لیکن نتیجہ برا ہوگا۔ خاص کر اگر آگ کی وجہ سے جسم کے کسی حصے پر تکلیف پہنچے اور اگر آگ
سے جسم کو تکلیف نہیں ہوئی ہے دلیل ہے کہ سلامتی اور جمعیت خاطر مدارات بادشاہ وقت سے دیکھے گا

Khwab Mein agg Mein Jana

اور اگر خواب میں آگ کے اندر چلا جاۓ تو دلیل ہے کہ بادشاہ اسی قدر فائدہ اٹھاۓ گا۔
اگر خواب میں دیکھے کہ آگ اس کے چہرے یا جسم کے کسی حصے کو روشنی دیتی ہے ۔
چنانچہ لوگ اس کے نور سے حیران ہو جائیں دلیل ہے کہ دشمن پر کامیابی اور دونوں جہان
کی مراد حاصل کرے گا۔ فرمان حق تعالی ہے: (اپنا ہاتھ گریبان میں ڈالو سفید بے عیب نکلے گا۔) اور یہ معجزہ
حضرت موسی علیہ
السلام کافرعون کے مقابلے میں تھا۔

khwab mein AAG ki pooja karna

حضرت اسماعیل اشعث کا فرمان ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ
آگ کو پوجتا ہے تو دلیل ہے کہ شاہی بازداری (شاہی ملازمت کرے گا اور اگر آگ
انگارے کی شکل پر ہے تو اس کی غرض دین سے مال کا جمع کرنا ہو گا اور مال حرام بہت سا
حاصل کرے گا۔