Depression Symtoms And Treatment

Depression Symtoms And Treatment

DEPRESSION

Depression Symtoms And Treatment

ذہنی پیاریوں میں سے سب سے عام مرض ڈیپریشن ہے۔ عام ڈاکٹر کے پاس جانے
والے مریضوں میں سے 15 فیصد مریضوں کو ڈیپریشن کا مرض ہو سکتا ہے۔ جس کی وجہ
سے مریضوں کو کئی طرح کی جسمانی علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔ مثلا سر درد ہوتا جسمانی
تھکاوٹ ہونا۔ نیند نہ آنا وزن کم ہو جاتا بھوک ختم ہو جانا یا جسم کے مختلف حصوں میں
درد ہوتے رہنا۔ ایسے کئی مریض بظاہری ڈیپریس محسوس کرنے کی شکایت نہیں کرتے
اور وہ بار بار کئی مختلف ڈاکٹرز کو دیکھتے رہتے ہیں اور ان علامات کو ٹھیک کرنے والی
ادویات کے استعمال سے ان کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہو تا جب تک کہ ان کی ڈیپریشن کا
علاج نہ کیا جاۓ۔
ڈیپریشن ایک مرض ہے جو کہ دماغ کے اندر کئی طرح کے کیمیکل مادوں کی مقدار
میں تبدیلیاں آ جانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ مرض خاندانی طور پر والدین سے بچوں کو
پی سکتا ہے۔
ڈیپریشن کی وجوہات میں پیدائشی طور پر دماغ کے اندر کیمیکل مادوں کے توازن کا
غیر ہموار ہونا اور اردگرد کے حالات کا خراب ہونا شامل ہیں۔
کئی لوگ پیدائشی طور پر نارمل ہوتے ہیں اور اگر ان کی پرورش بھی اچھے طریقے
سے کی جاۓ تو ان کی شخصیت اچھی بن جاتی ہے۔ ان کی زندگی میں بعد میں اگر یکے
بعد دیگرے بڑے وقت آتے بھی جائیں تو پھر بھی وہ خوش دلی سے حالات کا مقابلہ
کرتے ہیں اور ڈیپریس ہوۓ بغیر اپنے حالات کو سدھارنے کی کوشش کرتے رہتے
ہیں۔ ایسے لوگوں کے برعکس ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کی فیملی میں والدین میں
ڈپریشن کی ہسٹری ہوتی ہے۔ پیدائش کے بعد ان کی پرورش والدین صحیح طریقے سے
نہیں کرتے۔ جس کے نتیجے میں ان کی شخصیت ایسی بن جاتی ہے کہ وہ ساری عمر حالات
ٹھیک ہونے کے باوجود ڈیپریشن کا شکار رہتے ہیں اور ہر وقت زندگی کے بڑے پہلو پر
نظر رکھتے ہیں۔
زندگی میں کئی طرح کے بڑے حالات آ جانے کی وجہ سے بھی انسان کو ڈیپریشن
کے اٹیکس ہو سکتے ہیں۔
اس طرح ڈیپریشن کی وجوہات میں پیدائشی طور پر دماغ کے کیمیکل مادوں میں
خرابیاں موجود ہونا’ بچپن میں کئی طریقے سے پرورش ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے
شخصیت میں خرابیاں پیدا ہو جانا اور زندگی میں کئی طرح کے بڑے واقعات کا ہو جاتا
شامل ہیں۔ اس وجہ سے معالج کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ ڈیپریشن کے مرض
کی علامات سے اچھی طرح واقف ہو تاکہ ایسے مریضوں کی صحیح تشخیص کرکے ان کا
علاج کر سکے۔

ڈپریشن کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
1۔ ری ایکٹو ڈیپریشن
2- اینڈو جینس ڈیپریشن
3 میٹک ڈیپریو کی بیماری
4- ڈیپریو نیوروس
5- گریف ری ایکشن
Reactive Depression
Endogenous Depression
Manic- Depressive Illness
Depressive Neurosis
Grief Reaction